26 دسمبر 2014 - 09:05
ایران میں مذہبی اقلیتوں کو حاصل امن و استحکام کی تعریف نہيں کی جاسکتی

ایران کے ایک بزرگ عیسائی مذہبی پیشواتھومس میرم نے علاقے کے ممالک میں مذہبی اقلیتوں کےمسائل پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ ایران میں مذہبی اقلیتوں کو حاصل امن و استحکام کی تعریف نہيں کی جاسکتی۔

اہل بیت (ع) نیوز ایجنسی ۔ابنا۔ ایران کے ایک بزرگ عیسائی مذہبی پیشواتھومس میرم نے علاقے کے ممالک میں مذہبی اقلیتوں کےمسائل پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ ایران میں مذہبی اقلیتوں کو حاصل امن و استحکام کی تعریف نہيں کی جاسکتی۔
جمعرات کو شمال مغربی ایران کے شہر ارومیہ میں ایک چرچ میں کرسمس کی مناسبت سے منعقدہ پروگرام میں خطاب کرتے ہوئے تھومس میرم نےعلاقے کے مختلف ملکوں میں ہونے والی جھڑپوں کی جانب اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ یہ خوشی کا باعث ہے کہ ہم ایک ایسے ملک میں زندگی بسرکررہے ہيں جہاں رہبر انقلاب اسلامی کی عاقلانہ تدابیر سے مذہبی اقلیتیں پورے امن و ثبات کے ساتھ موجود ہيں اور ایران دینی و مذہبی اقلیتوں کے لئے پرامن اور پرسکون ملک شمار ہوتا ہے۔
انھوں نے علاقے میں ہونے والی خونی جھڑپوں میں بہت سے عیسائیوں کے در بدر ہونے کی جانب اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ اس وقت عراق میں عیسائیوں اور مسلمانوں پر جو ظلم ہو رہا ہے وہ بہت دردناک ہے اور دہشتگردگروہوں کے زیر کنٹرول بازاروں میں عیسائي اور مسلمان لڑکیوں اور عورتوں کی خرید وفروخت افسوسناک واقعات میں ایک ہے۔
ایران کے عیسائی مذہبی رہنما نے مزید کہا کہ ایران ہمیشہ سے ہی مذہبی اقلیتوں کے لئے ایک پرامن ملک رہا  ہے اور ہم ایسے ملک میں رہنے پر فخر محسوس کرتے ہیں۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

۲۴۲